چترال (نمائندہ چترال میل) بکرآباد بالا میں ایک گھر کی بجلی میٹر کی چوری کا سراغ لگانے کے لئے تھانہ طلب کرنے پرگاؤں کی رہائشی حجیب اللہ نے ہسپتال چوک میں خود سوزی کی کوشش کی جسے موجود لوگوں نے ناکام بناتے ہوئے انہیں ہسپتال پہنچادیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ چند روز قبل بکرآباد گاؤں میں ایک خالی گھر کی بجلی کا میٹر چوری کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف روزنامچہ میں پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور مذکورہ گھر کے قریب ترین ہمسائے کے طو ر پر حجیب اللہ ولد مست خان کو تھانہ بلاکر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھالیکن اس نے بعد تھانے کے قریب خود سوزی کی کوشش کی۔ ایس ڈی پی او فاروق جان نے میڈیا کو بتایاکہ حجیب اللہ جرائم میں ملوث رہا ہے اور چند سال قبل اپنے گاؤں کی ایک خاتون کو ہراسان کرنے کی جرم ثابت ہونے پرانہیں دو سال قید کی سز ابھی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ان کو صرف معمول کی پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دی تھی اور کسی قسم کی تشدد نہیں کی اور نہ ہی ایک لمحے کے لئے انہیں حوالات میں بیٹھا دیا گیا تھا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ جس کھمبے سے میٹر اور تار چوری ہوئی تھی، وہ ان کے گھر کے ساتھ ہی ایستادہ ہے جبکہ وہ خود بھی ماضی میں کریمنل ریکارڈ کا حامل شخص ہے جس سے معلومات لینا کوئی انوکھی بات نہیں تھی۔ درین اثناء ڈی پی او چترال کپٹن (ریٹائرڈ) منصور امان نے تھانہ چترال کے ایس ایچ او حیدر حسین کو فوری طور پر معطل کردیا ہے اور اصل حقائق تک پہنچنے کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پولیس کے افسران کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور چترال پریس کلب کے صدور کو بھی ممبر نامز د کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات