ضلع ناظم چترال جنرل ایکشن میں حصہ لینے کی بجائے ضلع ناظم کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ کل ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کریں گے۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) سابق ایم این اے چترال صدر اتحاد العلماء و رہنما جماعت اسلامی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے۔ کہ امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مشتاق احمد نے ٹیلیفون پر ایک مرتبہ پھر مجھے ایم ایم اے کی طرف سے چترال کے قومی اسمبلی NA-1چترال کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اور مجھے ہدایت کی ہے۔ کہ میں این اے ون چترال کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروں۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے۔ کہ کل بروز جمعرات اپنے ساتھی اور رفقا ء کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروں گا۔ مولانا چترالی نے صوبائی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر کی پُر زور الفاظ میں تردید کی۔ اور کہا۔ کہ یہ ایک افواہ ہے جس پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔ اور میں ایم ایم اے کی طرف سے پہلے سے نامزد شدہ امیدوار ہوں۔ جس کی توثیق امیر جماعت صوبہ نے دوبارہ کی ہے جس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبائی شوری نے ضلع ناظم چترال کو ہدایت کی ہے۔ کہ وہ جنرل ایکشن میں حصہ لینے کی بجائے ضلع ناظم کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ کل ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کریں گے۔