چترال (نما یندہ چترال میل) لویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں احتتام پذیر ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد، کوارڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار کے علاوہ ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر شبیر، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر امجد کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس سے قبل ایک آگہی سیمینار میں مقررین ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر فرمان نے اس سال کے ہفتہ ویکسنیشن کے موضوع’حفاظتی ٹیکہ سب کے لئے انسانی طور پر ممکن ہے” پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال جیسے علاقے سے ٹیکہ جات کی وجہ سے ہی کئی مہلک بیماریوں کا قلع قمع ہوگیا ہے اور چترال کو گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو فری ہونے کی وجہ صرف اور صرف یہی ٹیکہ جات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب ان مہلک بیماریوں کی تعداد 12ہوگئی ہے جن کے خلاف مفت حفاظتی ٹیکے کا انتظام گھر گھر کردیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا 30اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دو سال سے کم عمر کا کوئی بچہ بغیر ٹیکہ کے نہ رہ جائے۔ا نہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی طر ف سے والدین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ جن کے گھر نزدیک ترین ہسپتال سے 30منٹ کی پیدل مسافت پر ہو، وہ بچوں کو ہسپتال لاکر حفاظتی ٹیکے لگوایا کریں اوراس سے دور رہنے والوں کے لئے ہفتے میں ایک بار ویکسنیشن ٹیم ہر ایک محلے کا وزٹ کرتی ہے اور والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ٹیم سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ بچے کی پیدائش کے وقت چترال اور دروش کے ہسپتالوں میں ٹی بی اور پولیو کے خلاف خصوصی ٹیکہ جات لگانے کا انتظام موجود ہے جس کے لئے چوبیس گھنٹے اسٹاف ڈیوٹی پر مامور ہے۔ ڈاکٹروں نے بچوں کے والدین اور سرپرستوں پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کا خصوصی اہتمام کریں اور یہ کارڈ بھی اپنے ساتھ محفوظ رکھیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات