چترال(نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے غزالہ انجم نے جمعہ کے روز وزیرا عظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے چترال میں حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے انہیں اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے مشکلات ومسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر این ڈی ایم اے کے حکام کو ہدایات جاری کردی کہ وہ ایم این اے غزالہ انجم سے تفصیلات لے کر بارش کے متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور انفراسٹرکچر ز کی بحالی کے لئے ایک جامع پلان مرتب کرے۔ وزیرا عظم نے غزالہ انجم کو یقین دلایاکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ا ن کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا۔ایم این اے غزالہ انجم نے چترالی عوام کی طرف سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کا ہر دورحکومت چترال میں تعمیر وترقی کا دور ثابت ہوا اور قدرتی آفات میں بھی چترالی عوام کو بھر پور توجہ مل گئی جب 2015
ء کے قیامت خیز زلزلے کے بعد چترال کے متاثریں میں وفاقی حکومت کی طرف سے 2ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم ہوئی۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





