( چترال میل رپورٹ )وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات یکم ستمبر بروز جمعہ سے 4 ستمبر بروز پیر تک ہوں گی۔یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کومنائی جائے گی۔رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے ذی الحج کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذی الحج بروزجمعرات 24 اگست کوہوگی اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی اس سے ایک روز قبل سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنیکا اعلان کیا تھا اور حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ 31 اگست اور عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا تھا کہ یکم ذی الحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی جبکہ مناسک حج کی ادائیگی 30 اگست سے شروع ہو گی۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی