چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے کہا ہے کہ چترال کے شہید ڈی سی اسامہ احمد وڑائچ کے نا م پر قائم اسامہ شہید اکیڈیمی چترال علاقے میں طلباء وطالبات کی بہتر رہنمائی اور ان کی مناسب کیریر کونسلنگ کے ذریعے اس پسماندہ علاقے میں نئی نسل کو وقت کی ضرورت سے ہم آہنگ کرنے اور ان کومقابلے کے دوڑ میں ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے میں کوشان ہے اور خلوص نیت کی بنیاد پر قائم یہ ادارہ قابل قدر خدمت انجام دے گا۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں اسامہ شہید اکیڈیمی کی بورڈ آف ڈائرکٹر ز کی افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال سے قلیل عرصے میں اس ادارے نے نمایان کامیابی حاصل کی ہے اور اب اسے ایک مستقل ادارے کے طور پر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پروفیشنل کالجوں میں داخلوں کے لئے کوچنگ کے ساتھ ساتھ انگلش لینگویج کورس، ملٹری کالجوں میں داخلوں کے لئے رہنمائی اور کوچنگ، جماعت ہائے نہم سے لے کر سیکنڈ ائر تک طلباء وطالبات کے لئے کوچنگ، ملک کے مختلف نمایان یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لئے رہنمائی اور کوچنگ کے لئے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا جس کے تفصیلات اگلے اجلاس میں طے ہوں گے۔ سرکاری ملازمت کے حصول کے لئے ڈیمانڈ کے پیش نظر ڈی۔ آئی۔ ٹی کلاسز شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر بتایاکہ اس اکیڈیمی سے فارغ ایک طالبہ عطیہ کریم نے انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران ایڈیشنل اے سی رخسانہ جبین، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چترال مسرت جبین، صدر چترال پریس کلب ظہیرالدین، اے ڈی او ایجوکیشن (مردانہ) شہزاد ندیم، تنزیل الرحمن، عطا حسین اطہر، فداء الرحمن اور دوسرے موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات