چترال (نمایندہ چترال میل ) گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور پولز متاثرین نے ڈپٹی کمشنر چترال اور متعلقہ کمپنی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ٹاور لگانے کے دوران جن لوگوں کی زمینات، باغات متاثر ہوئے ہیں، فوری طور پر اُن کو ادائیگی کی جائیں۔ ایون کے جملہ متاثرین نے اپنے خباری بیانات میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کہ جن لوگوں کی زمینات پر ٹاورپولز کی تنصیب کی گئی۔ اُن کا درست ریکارڈ نہیں رکھا گیا۔ اور نہ ٹاور کیلئے میٹریل لے جانے کیلئے لوگوں کی آبی زمینات پر کھڑی فصلوں کو روند تے ہوئے سڑک بناکر دو سال تک استعمال کیا گیا۔ اُن کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔ جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا۔کہ ہر علاقے کے لوگوں کیلئے اشتہار چسپان کیا جاتا۔ اور وہ اپنی زمینات کا موقع پر آکر واپڈا تحصیلدار کو نشاندہی کرتے۔ اور معاوضے کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ واپڈا حکام نے دانستہ طور پر اس میں بہت بڑی غلطی کی ہے۔ جبکہ واپڈا تحصیلدار کا کام ہی یہ ہے۔ کہ وہ متاثرہ لوگوں کا ریکار ڈ اپنے پاس محفوظ کرے،لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ان متاثرین کا کوئی ریکارڈ اسسٹنٹ کمشنر چترال یا واپڈا کے کسی آفس میں موجود نہیں ہے۔ اور لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے۔ کہ سفید ہاتھی واپڈا اپنے اہلکاروں کو کُھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کہ وہ گولین ہائیڈل ٹرانسمیشن لائن کے غریب چترالی متاثرین کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا چاہیں، کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ نقصانات کے معاوضے کیلئے نئے سرے سے درخواست دلوانا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ جب تک ٹاور متاثرین کی زمینات کے عوض آدائیگی نہیں کی جائے گی۔ ایون کے علاقے میں ٹاور پولز پر ٹرانسمیشن لائن بچھانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور واپڈا کے ذمہ داروں سے اپیل کی۔ کہ اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر لوگوں کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بصورت دیگر اس حوالے سے سخت قدم اُٹھایا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات