تخلیق انسانیت کے بعد اس کے لئے زندگی گزارنے کے اطوار اور اسلوب خالق کی طرف سے وضع کئے گئے ہیں۔ جن کی پاسداری میں گزرنے والے لمحات کو تابعداری اور ان کے بر عکس بیتنے والے ایام کو نافرمانی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اور دونوں کیفیات کے لئے ثواب وعذاب کی صورت میں صلہ متعین ہے۔ اس سلسلے میں رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً اللہ رب العزت کے نمائندے پیغمبروں کی صورت میں مبغوث ہوئے ہیں۔ اور انہوں نے خدا کے پیغامات کو من و عن ان کے بندوں تک پہنچانے کے فرائض ادا کئے ہیں۔ اس منصب کی بجا آوری کے دوران نا فرمان بندگان خدا کو صراط مستقیم پر لانے کے لئے پیغمبران خدا کی طرف سے جو طور طریقے وضع کئے گئے ہیں ان میں ترش، تلخ، کرخت اور نفرت آمیز الفاظ کے استعمال سے اجتناب کیا گیا ہے۔ اور محبت، خلوص اور خیر خواہی سے لبریز جملوں کی مہک سے ان کا دعوت اللہ معطر ہوتا رہا ہے۔ بنی نوع انسان کی فلاح اور نجاب کی مخلصانہ آرزؤں کے ساتھ خالق کی رحمانیت کی امیدوں کی طمع اور لالچ کو دلوں میں جاگیزیں کرنے کی کاوشیں ہوئی ہیں۔ اور خالق کائنات خود اپنے قاصدوں کو اپنے بدترین دشمنوں کے سامنے بھی نرمی سے بات کرنے کی ہدایت فرمائے ہیں۔ اور حق کی طرف دعوت دینے کے لئے تربیت کے طور پر حکمت اور خوبصورت جملوں کے استعمال کی ضرورت پر ذور دئے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ رشدو ھدایت کی نعمت عظمٰی سے سرفرازی کو اپنی چاہت سے مشروط کئے ہیں۔
سرکار د و عالم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں۔ کہ خدا کے فضل و کرم کے بغیر کوئی بھی جنت میں نہیں جاسکتا۔ حضرت عائشہ ؓ کی طرف سے یہ پوچھنے پر کہ یا رسول اللہ کیا آپ بھی نہیں جاسکتے۔آپ فرماتے ہیں کہ میں بھی نہیں جاسکتا۔ یوں دین حق کی روشنی سے دنیا کو منور کرنے کے لئے داعیاں حق کو صرف پیغام رسانی کی ذمہ داری تک محدود کیا گیا ہے۔ مگر آج دین کی آبیاری کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں الہامی طور طریقوں کا فقدان نظر آتا ہے۔ اور اللہ رب العزت کی رحمانیت کی امیدوں کی بیسا کھیوں کے سہارے گناہوں کے دلدل سے نکلنے کے تصور کو اجاگر کرنے کی طرف رغبت نا پئید ہے۔ اور اس کے بر عکس انسانی نعزشوں اور نا فرمانیوں کی نشان دہی کرتے وقت الفاظ کے استعمال اور گفتار کے انداز سے خداوند قدوس کے رحم و کرم سے گناہگار وں کی مکمل محرومیت کا ترشع ہوتا ہے اور بندگان خدا کی تذلیل کا رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ فتووں سے فوری طور پر جہنم واصل کیا جاتا ہے۔ چونکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ بشر فطرتاً لغزشوں کا شکار ہونے والا مخلوق ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے۔
بہک کر باغ جنت سے چلا آ یا تھا دنیا میں
سنا ہے بعد محشر پھر بھی جانا وہی جنت ہے
چلا تو جاوں جنت میں مگر یہ سوچ کر چپ ہوں
میں آدم ذاد ہوں مجھ کو بہک جانے کی عادت ہے
مگر انسان جب کلمۂ حق کے حصار میں داخل ہونا ہے تو رحمت خداوندی کی آغوش میں آجاتا ہے اور اپنی لغزشوں کے باوجود رجوع کرنے میں دیر کر سکتا ہے۔ مگر قبولیت میں تاخیر نہیں ہوتی۔ حضرت حسن بصری ؒ سرکار دو عالم ﷺ کی ارشاد کو روایت کر تے ہیں کہ اللہ تعالی نے جب ابلیس کو زمین پر اتارا تو اس نے کہا کہ تیری عزت و عظمت کی قسم جب تک انسان کی جسم میں جان رہیگی میں اسے گمراہ کرنے کی کوشش کر تا رہوں گا۔ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا “میری عزت و عظمت کی قسم میں حالت نزع سے پہلے پہلے انسان کی توبہ قبول کر تا رہوں گا۔
“۔ مختصر یہ کہ ان حقائق کی روشنی میں یہ امر بھی اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ ایسے رحیم، کریم اور مشفق مہربان پروردگار کی حکم عدولی کرنا بھی نمک حرامی کی بد ترین مثال ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات