چترال ( نمائندہ چترال میل )نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی تمیزالدین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس سہولت مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات، ٹیکنیکل انوسٹی گیشن آفس(TIO)،لائسنس برانچ، پولیس اسسٹنس لائن(PAL) آفس،فارنر رجسٹریشن(FRO) آفس، سوسائڈ پروینٹیو ڈسک اینڈ جیندر رسپانس سنٹر اور پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ کیا۔
پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں ایک چھت تلے عوام کو مختلف سہولیات دینے والے شعبہ جات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایت کی۔





