چترال (نمائندہ چترال میل)۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لئے گھروں سے نکل کر جدوجہدکرنا ہوگاجسے پلیٹ میں سجاکر کو ئی پیش نہیں کرے گاجس کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور اس وقت آپ نے خوف کے بت توڑکر پھر اسی انداز سے میدان کو گرمانا ہے جس طرح ہمارے آباواجداد نے پاکستان کے حصول کے لئے تحریک پاکستان چلائی تھی اور اس وقت ہمارے مقابلہ انگریز استعماروں کے ایجنٹوں سے ہے جوکہ 75سال سے اس ملک پر قابض ہیں۔ منگل کے روز چترال میں ‘عمران خان کو رہاکراؤ ‘مہم کا آغاز کرتے ہوئے پریڈ گراونڈ کے مقام پراپنے خطاب میں کہاکہ قبضہ چھڑوانے کے لئے آپ کو اپنا تن من دھن کی قربانی پیش کرنی ہوگی جبکہ اس وقت عمران خان کی رہائی قوم کی آزادی ہے اور اس قوم کو عمران خان کی ضرورت ہے کیونکہ خان اور پاکستان لازم وملزوم بن چکے ہیں اور اس وقت کو ہم نے کھودیا تو آنے والے وقت میں غلامی میں رہیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ اس وقت ‘جس کی لاٹھی، اس کا بھینس’والا اصول اس ملک میں قائم ہے جہاں بدمعاش او ر ٹھگ حکمرانی قائم کرکے ملک سے انصاف کا جنازہ نکال دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہاکہ آج سے 30سال قبل عمران خان نے انصاف کی بنیادپر ہی پی ٹی آئی نام سے سیاسی جماعت قائم کرکے ان قبضہ گروپوں کو للکارنے کا کام شروع کیا تھا جس کا خواب تھاکہ کمزور کو طاقتور کے سامنے کھڑ ا کیا جائے کیونکہ انصاف کے بغیرکوئی ملک ترقی وخوشحالی کا منزل نہیں پاسکتا۔احمد خان نیازی نے مزید کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان ہر لحاظ سے بے قصور ہیں اور کسی بھی جرم کی سزا نہیں کاٹ رہا بلکہ اپنے ملک میں قبضہ مافیاکے ساتھ ساتھ یہودونصاریٰ کی سازش سے جیل کے اندربیٹھے ہیں جبکہ ان عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ملکی آئین کا خلیہ ہی بگاڑنے کا تہیہ کررکھا ہے اور ایک شخص کی خوف سے اپنے لئے تاحیات استثنیٰ حاصل کررہے ہیں اور یہی یہودونصاریٰ کا شیوہ ہے اور یہ شریعت محمدی کے احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے کہ کوئی اپنے لئے تاحیات جرائم سے استثنیٰ حاصل کرلے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستانی قوم کے سامنے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ مزاحمت کے ذریعے آزادی حاصل کرے۔ا نہوں نے اس موقع پر موجود کارکنان سے حلف بھی لے لیا کہ اس مہم میں آخر تک بھر پور ساتھ دیں گے۔ اس سے قبل چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے چترال سے عمران خان کی رہائی کی مہم شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ چترال کے ٹائیگر وں نے ہر وقت ہراول دستہ کا کردار ادا کیا اور آگے ہی بڑھتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام احسان فراموش نہیں بلکہ وہ عمران خان کی طرف سے چترالی عوام کے ساتھ محبت کا جواب محبت سے دینا جانتے ہیں۔ اس موقع پر دوسرے مقررین میں سید فرید جان، عبدالرزاق، ملک عرفان، شاہد احمد خان، محمد شریف خان، قاسم خان اور دوسرے شامل تھے۔ صوبائی وزیر ریلیف عاقب اللہ خان بھی اس موقع پر موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



