بکرآباد (نمائندہ چترال میل) جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد 31 مارچ 2024 بروز اتوار کو ہوا۔ جس میں اہلیاں علاقہ، مقامی علماء کرام، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد ادارہ ہذا کے طلباء نے حمد، نعت اور تقاریر سے محفل کو گرما دئے۔ جامعہ اسلامیہ بکرآباد میں امسال 15 طلباء کرام کی دستار بندی کی گئی۔اور ان کے اعزاز میں ان کو شیلڈ و دیگر انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اور ساتھ ہی جامعہ اسلامیہ کے تحت چلنے والا ادارہ Nexgen Academy سے کمپیوٹر کورسز کرنے والے 40 طلباء جو کہ کمپیوٹر کے مختلف کورسز مکمل کرچکے تھے، کمپیوٹر بیسک شارٹ کورس میں 20 طلباء، گرافک ڈیزائئنگ کورس میں 8 طلباء، ویب ڈیزائننگ کورس میں 3 طلباء اسی طرح ویڈیو ایڈیٹنگ کورس میں 9 طلباء فارغ ہوچکے تھے، ان کے اعزاز میں ان کو تکمیلی سرٹیفیکیٹ (Course Completion Certificate) سے نوازا گیا۔ آخر میں آج کے اس محفل کے مہمان خصوصی ہر دلعزیز و معروف شخصیت استاد الاساتذہ حضرت اقدس قاری محمد یوسف نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ مدارس دین اسلام اور زندگی کے محافظ ہیں، اس لئے جہاں بھی مدرسہ قائم ہو، علاقے کے لوگ اپنے لئے نیک بختی سمجھیں، مدارس دین سیکھنے کیلئے ہیں، یہ دُنیاوی مفادات حاصل کرنے کے لئے نہیں ہیں۔ مدارس کی بنیاد رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھی۔ اس لئے اسلام کے پیرو کار مدارس کے قیام میں بھر پور تعاون کریں۔
یاد رہے کہ اب تک جامعہ اسلامیہ بکرآباد سے تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اور مزید طلباء فارغ ہوتے رہتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو دین متین کی خدمت کیلئے قبول فرمائیں۔
(میڈیا سیل جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال)