چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا جوکہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال کرگئے تھے۔ ان کے نماز جنازے میں غیر معمولی تعداد میں ان کے مداح شریک ہوئے جن میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دول ماما کانمازجنازہ چترال کی تاریخ میں چند ایک میں شامل ہے۔ دول ماما کی عمر 80برس کے لگ بھگ تھی جس کے سوگواروں میں ایک بیوہ، پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔