چترال ( نمائندہ چترال میل ) ہم ان تمام عزیز و اقارب،دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ماہ صیام کے دوران ہماری والدہ ماجدہ کی وفات پر جنازے اور تدفین میں شرکت کی، اور ٹیلیفون،میسج اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ چونکہ تمام احباب کا فردا فردا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں،اس لئیبذریعہ ویب سائٹ اخبار ات اور سوشل میڈیا تمام مہربانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ پاک آپ سب کے خلوص و ہمدردی کو اپنے حضور قبول فرمائے۔ اور اپنی شان کے مطابق بدلہ عطا فرمائے۔
شکر گزاران
حاجی سید احمد بمبوریت
عبدالصمد خان سابق ڈی ایس ایم PIA
محکم الدین جرنلسٹ
عارف اللہ ایس آر ایس پی چترال