چترال (نمائندہ چترال اپر ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ بونی ٹاؤن میں مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور نرخنامہ سمیت اشیائے خوردونوش کیمعیار اور مقدار چیک کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے گیس کے نرخوں کا بھی جائزہ لیا اور گیس ڈیلرز کو سرکاری نرخنامے کے مطابق گیس فروخت کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو واضح کیا کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 50 ہزار روپے جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کو عید کے بعد جیل سے رہا کیا جائے گا۔