چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین کا سٹی پولیس اسٹیشن چترال کے عملے کے ساتھ میٹنگ۔
سرکل سٹی چترال کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال نے افسروں اور جوانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سٹی نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ نہایت عمدہ طریقے سے پیش آئیں اور انکی داد رسی کو یقینی بنائیں ڈیوٹی کے دوران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں.
اس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقین بنانے کے ساتھ ساتھ جوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔