جنرل الیکشن 2024 میں انتہائی حساس اور حساس پولینگ اسٹیشنز اور الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )جنرل الیکشن 2024 میں انتہائی حساس اور حساس پولینگ اسٹیشنز اور الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم۔

پولیس لائن لوئر چترال میں جنرل الیکشن 2024 میں انتہائی حساس اور حساس پولینگ اسٹیشنز اور الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، تمام سرکل ایس ڈی پی اووز، تمام ایس ایچ اووز اور دیگر پولیس افیسران اور جواناں نے شرکت کی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنرل الیکشن کے پرامن اور شفاف انعقاد پر میں اپنی طرف سے لوئر چترال پولیس کے افیسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پوری ٹیم نے شفاف منصفانہ الیکشن کرواکر قومی ذمہ داری نبھائی۔تمام افیسران نے بہترین ڈیوٹی کا مظاہر کیا۔بخیر و عافیت الیکشن کے انعقاد پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔

ٹیم ورک کے تحت ضلع بھر میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا گیا۔اہم قومی فریضہ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام افسران و جوانان مبارکباد کے مستحق ہیں

پروگرام کے آخر میں انتہائی حساس اور حساس پولینگ اسٹیشنز اور الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔