تحصیل کونسل چترال کا اجلاس۔ ریوینیو بورڈ خیبر پختونخوا کی طرف سیزرعی ٹیکس کے نفاذ کے فیصلہ کے خلاف قرارداد مفقہ طور پر منظور، کنونئیر منتخب ہونے کے بعد فخر اعظم نے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (محکم الدین) تحصیل کومسل چترال کا اجلاس جمعہ کے روز کنوینئر فخر اعظم کی زیر صدارت ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ویلج چیرمینان لائن ڈیپارٹمنس کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت خیبر پختونخوا کے بورڈ اف ریوینیو کی طرف سے چترال میں زرعی ٹیکس لگانے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممبران نے کہا۔ کہ چترال ٹیکس فری زون ہے۔ اور یہاں غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ حکومت پہلے زمینداروں کو مراعات فراہم کرے اس کے بعد ٹیکس نافذ کرے۔ اس موقع پر متفقہ طور پر زرعی ٹیکس کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس میں چیرمین خورکشاندہ شاہد احمد نے گذشتہ سال کے ڈیزاسٹر مد میں خرچ ہونے والے فنڈ کے بارے میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی طرف سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اورموجود فنڈ فوری طور پر خرچ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا۔ کہ دو سال ہوئے ہم عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکے۔ اب وقت آگیا ہے۔ کہ عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین بمبوریت خلیل الرحمن نے منظور شدہ واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع نہ کرنے کے بارے میں استفسار کیا۔ جس پر بتایا گیا۔ کہ مذکورہ پراجیکٹ کیلئے مزید فنڈ کی ضرورت ہے۔ جس کی منظوری کا انتظارہے۔ فنڈ ملتے ہی کام شروع کیا جائے گا۔ چیرمین گہریت محمد حکیم نے واٹر سپلائی سکیم، ٹرافی شکار کے رقم کی تقسیم اور پیسکو کی طرف سے بجلی کی فراہمی میں تاخیر پر اظہار خیال کیا۔ اور مائننگ کے ملبہ دریا میں بہانے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ اسے بند کرنیکا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں چیرمین سوسوم محمد کریم نے ٹیلی نار کی ناقص سروس، گرین گودام میں خراب گندم کی فروخت کے متعلق بات کی۔ جس پر ڈی ایف سی نے یقین دلایا۔ کہ دس دنوں کے اندر صاف گندم سوسوم پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر چیرمین کوہ نبی خان نے تمام چیرمینان کو متحد ہو کر اپنا اختیار اور حق لینے، ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرنے ،چیرمین پرابیگ علاء الدین کی طرف سے واٹر سپلائی پرابیگ مکمل کرنے، این ایچ اے روڈ کی بہتری کا مطالبہ کیا۔ اور کہا۔ کہ عوام لوٹکوہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اجلاس سے چیرمین اشرف الدین آرکاری،چیرمین محمد نواب خان گرم چشمہ،چیرمین امین الرحمن سینگور اور چیرمین محمد رحمن ایون 2 نے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ جبکہ چیرمین وجیہ الدین نے اجلاس میں بتایا۔ کہ ایون درخناندہ اور زوندراندہ میں دو سڑکوں کے فنڈ خرچ ہوئیہیں۔ لیکن سڑکوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ چیر مین تحصیل کونسل امان الرحمن نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ اداروں کی موجودگی میں مسائل کو اجاگر کرکے ان کے حل کی کو شش ایک اچھا قدم ہے۔ انشا اللہ مستقبل میں عوام کی خدمت کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں کے آفیسران نے ممبران کے پیش کردہ مسائل کے حوالیسے وضاحت کی۔ بعد آزان کنوینئر فخر اعظم نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا