چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) لویر چترال کا اجلاس منگل کے روز ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں 2سے 6مارچ تک پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لویر چترال نے اس بات پر خصوصی زوردیاکہ ضلع لویر چترال میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر ویکسنیشن کو یقینی بنائی جائے کیونکہ ڈاون کنٹری سے آنے والے خاندانوں کے بچوں میں پولیو کے وائرس پائے جانے کے ذیادہ امکانات ہوتے ہیں جبکہ پشاور اور دوسرے شہروں میں ماحولیاتی سمپلنگ میں اس مہلک وائرس کی موجودگی ہمارے سروں پر خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ہمیں ضلعے کے طول وعرض میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک ایک بچے تک پہنچنا ہے کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز سے پولیو کے مہلک مرض کا خاتمہ کرکے سرخرو ہوسکیں۔ انہوں نے نومولود بچوں کو اس مہم میں شامل کرنے اور گزشتہ مہمات میں غیر حاضر بچوں تک رسائی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ 56678بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے تمام فیلڈ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ نگرانی اور مانینرنگ کے لئے بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اجلاس میں مختلف مسائل کا بھی ذکر کیا گیا جن میں ارندو کے علاقے میں خاتون ویکسنیٹرز کی عدم دستیابی شامل ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر، اے سی چترال عاطف جالب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، تحصیل میونسپل افیسر چترال رحمت حنیف خان، ٹی ایم او دروش کریم اللہ، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر نصرت جبین، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دوسروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات