٭ میل بوکس۔
کافی عرصے بعد میل بوکس چیک کرنے کا موقع ملا تو ڈھیر سارے موضوعات تھے جن پر یار لوگ… فائر…کروانا چاہ رہے ہیں مگر گرمی، بیزاری، تھکن،ملکی حالات اور… ڈالر.. جیسا بے قراری ہمیں ایک جگہ ٹکنے نہیں دے رہی۔ کچھ باسی موضوعات کو…سانحہ ماڈل ٹاون کی طرح… بھولا کر… رانا ثناء اللہ… کے لینڈکروزیر کی طرح میل بوکس میں ڈالے گئے نئے موضوعات کے ساتھ آگے کا گیر لگاتے ہیں تاکہ…. سند …. رہے۔
٭ پنچیر روڈ۔
چنددن گولین، بمبوریت اور شغورکے لطف اٹھانے کے بعد چترال پہنچے تو چیو پل سے چترال شہر واپس دنین آتے ہوئے خوش گوار حیرت ہوئی اور…. گردآلود سر…. دو گز اونچا بھی ہوا کہ انجیرئینگ میں ہم لوگ… چین… کو بھی مات دے گئے ہیں۔ اس عظیم دریافت پر ہمیں مقامی انتظامیہ اور ان کے تجربہ کار سائنس دانوں کا احسان مند ہونا چاہیے کہ انہوں نے … روڈ… کو پنجر… لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت کر لی۔جو ہماری گناہ گارآنکھوں نے مرنے سے قبل ہی دیکھ لی۔ ورنہ ہمیں کتنا افوس ہوتا کہ چترال ترقی کی منازل طے کر رہا تھا اور مالک الموت نے بے وقت ہماری بمبابجادی۔ اس جدید ٹینکنالوجی کا شہکار اگر کوئی اہل دل دیکھنا چاہے تو چیوپل سے دنین کے آخر تک دیکھ سکتا ہے۔اس عظیم نعمت سے اگر اہلیاں بلچ،سنگور کو بھی نوازا جاتا تو کیا بات تھی۔ بحرحال یہ اللہ کا دین ہے جسے دینا چاہیے اور ہم اہل دنین… نئے پاکستان… میں اس نئے ٹیکنالوجی کو اپنے لیے باعث رحمت سمجھ کر کروانے والوں کے لیے ہدایت کی دعا ہی کرتے ہیں۔ اور دنین سے باہر رہنے والوں کو اس شہکار کی جتنی جلد ہو… دیدار… کی دعوت دیتے ہیں ایسا نہ ہو کہ آپ لیٹ ہوجائیں اور یہ…. قیمتی پنچیر روڈ…. آپ کا انتظار کیے بغیر دوبارہ پنچیر ہوجائیں۔
٭ کیجئے نظار…
اس امید پر کہ دن اچھے ہونگے ہمیں دلاسا دیتے دیتے بڑے بڑے سیانے اس جہاں سے مک گئے۔ اور تبدیلی والی… سرکار… کے پاؤں لٹکانے کے دن سے پھیلانے کے دن تک کچھ نظر آنے والے اور کچھ نظر نہ آنے والے مخلوق یہ باؤر کرنے میں… ایڑی چوٹی… کا زورلگاتے لگاتے… ایڑی… گنوا نے کے قریب آگئے ہیں کہ دن اچھے ہونگے۔نئے پاکستان… میں ہم سمجھ رہے تھے کہ کام کام اور کام ہی ہونگے مگر یہاں کلام، کلام اور کلام ہی ہورہا ہے۔ مسجد کا بل کیوں زیادہ آرہا ہے تو جواب ہے زرداری کھا گئے۔ پندیر… ہزار تک کیوں گیا تو جواب ہے نواز چٹ کر گئے۔ ڈالر کے ساتھ تمام چیزوں کے پر کیوں نکل آئے تو جواب ہے بے نامی اکاونٹ۔ارے بھائی غریب پاکستانیوں کے لیے کوئی….مکھی مار… پیور زہر… ہی لادو تاکہ نہ رہے باس اور نہ رہے… بانسری۔جواب ہے اس پر کام ہورہا ہے فیل حال … عاشق اعوان… سے ہی گزارہ کر لو۔
فنڈ کی کمی کا روناپورا پاکستان رو رہا ہے اگر ہمارے موڑ کھو اور لٹکوہ کے روڈ… بجٹ… سے لگانے گئے تو کیا ہوا۔ ابھی عمران خان، نواز شریف اور بھٹو تو زندہ ہیں… اگر زندہ نہیں تو موڑکھو، لٹکوہ اور چترال کے لوگ… زندہ نہیں۔
٭ گولین سیلاب۔
گرمی کے اس سیزن میں… گولین میں گلشیر کی بمبارمٹ نے ہمارے رابطہ سڑکوں کو ہوا کرنے کے بعد، چترال شہر کے لیے پانی کے بڑے ذرائع کو بھی نو دو گیارہ کر گیا ہے اب… کشکول برادر حکومت جو رانا ثناء سے کچھ نکال کر… چوروٹ… کے لیے فنڈ جمع کر رہی ہے وہ مقامی حکومت کو کیا دے گی اور ڈبلیو اس یو جو اب ہے بھی یا نہیں میرے دوست جناب منیر پر کیاقیامت گزرے گی یہ وقت ہی بتائے گا۔ بجلی اور پانی دونوں…. بے وردی اور باوردی مخلوقات… کی کمزوری رہی ہے اور مصیبت کے وقت ہمارے فورسیس کے جوان ہمیشہ صف اول میں ہی نظر آئے ہیں اوہم ر امید رکھتے ہیں چترال اسکاوٹس، بارڈر فورس، پولیس کے جوان اپنے افیسرز کے ساتھ سول حکومت کے ساتھ صف اول میں ہی ہمیں نظر آئیں گے اور جلد دونوں مسلے کا حل نکال کر ایک منظم فورس ہونے کا ثبوت دیں گے۔
٭ پیالہ سیاست۔
پیالہ سیاست… جو ایک ذہنیت کا نام ہے جو دنیا بھر میں پایا جاتا ہے جو معاشرے میں طبقاتی کشمکش کو جنم دے کر مارعات یافتہ طبقہ اور کمزور کے درمیاں ہزاروں سالوں سے عناد اور رنجیش کا سبب بنتا رہا ہے۔ جس سے حضرت انسان کو وقتی طور پر کچھ فائدہ بھی ہو مگر اکثر اسے خسارے کا ہی سامنا رہتا ہے۔اسلام آنے کے بعد غریب ہو یا امیر اس پر نفرت، عصبیت، غرور، تکبر، محرومی، بے چارگی، سازش ایک دوسرے کی بیغ کنی کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور بروز قیامت اللہ کے حضور وہی صاحب تکریم ہے جس کے … رانا ثناہ اللہی… بیگ میں عمال خالص ہوں۔افسوس اس بات پر ہورہا ہے کہ چترال میں اس مکرو… سوچ و فکر کو تقویت دینے میں عام ناسمجھ، بے تعلیم لوگوں سے زیادہ کچھ سیاسی مذہبی عناصر کا بھرپور ہاتھ ہے۔جو دین اسلام کی اشاعت اور اخوت کے پیغام مبین کو پس پشت ڈال کر نفرت کی سیاست رچا کر چترال کے مستقبل کو تعصب کی شعلوں میں جلانے کی دانستہ غلطی فرمارہے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ لکھاری میرے بھائی چائیں کتابوں کے مورچے میں موجود ہوں، اخبارات کے ٹینک پر سوار ہوں یا سوشل میڈیا کے ڈرون کے فائر کر رہے ہوں۔ محبت کی گولہ باری فرمائیں تاکہ ہمارے بیج نفرتوں کے دیوار کھڑی نہ کیے جاسکیں۔ جو صدیوں سے یہاں کے امیر و غریب، جاگیردارو، بے گھر میں موجود چلا آرہا ہے۔ آج کا یہ دور… باصلاحیت… لوگوں کا دور ہے جس کے پاس صلاحیت ہے اسے لوگوں کی خدمت کرنے نام کمانے اور حلال دولت کمانے کا موقع ملے گا۔اگر ایک غریب گھرانے کا چشم چراغ نکل کر سیاست میں، ملازمت میں، کاروبار میں، کھیل، تعلیم میں، علم تقویٰ میں تبلیغ میں نام کماتا ہے تو کسی… لال، حکیم۔ چارویلو، یوفت، میتارژاو، شہزاہ اور میتار تک کو خوش ہونا چاہیے کہ کہ بے وسلہ باپ کا بیٹا کا میاب کامران ہوا جو سب کے لیے باعث فخر ہے۔ اگر کسی لال، کٹورے کا بیٹا کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں کسی بھی پوسٹ میں میرٹ کی بنیاد پر آتا ہے تو اسے بھی تمام طبقوں کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔ گزشتہ کئی مینوں سے ایم ایس، ڈی ایج او، ایس ار ایس پی چیف، شہزادہ کپٹن سراج اور اب… پولو… کی پولی سیاست میں شہزادہ سکند ر الملک کے حوالے سے جو سازیش کی گئی اور کھیل کھلا گیا وہ سب کے سامنے ہے ایک بندہ جو چالیس سالوں سے ملک کے لیے بہترین کھیل کھیل رہا ہے کو حرف غلط کی طرح مٹا کر شندور ٖفتح کر نے نکلے تھے۔ اس کھیل میں جن جن یاروں کے اڈیو سننے کو ملے بہت افسوس ہوا۔ اگر اس میں ہمارے سول اور وردوالوں کا بھی رول ہے تو بہت ہی بے موقع اور بے محل رول ہے یہ وہی سنکدر ہیں جو پاک آرمی کے خلاف نعرے لگانے والوں کو قسمیں دے کر نعرے نہ لگانے کی منتیں کرتے نظر آتے تھے۔کیا ہم اپنے ایک قومی ہیرو کو چاہیے وہ کوئی بھی ہو ایک اعزاز اور عزت کے ساتھ تالیوں کی گونچ میں رخصت نہیں کر سکتے ہیں۔میری دوبارہ گزاریش ہے تمام اہل علم حضرات سے کہ وہ کسی ایک فرد کی پسند نہ ہونے کی کمزوری کو پوری برادری اور قوم کے ساتھ تفرتوں کا ذریعہ نہ بنائیں جس طرح ایک جنرل کی کمی کوتائی کو بہانہ بناکر پاک آرمی کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈہ کا بازار گرم کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات