(چترال میل رپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا/چانسلر نے فوری طور پر خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی عرصہ 3سال کے لئے تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لنکو پنگ یونیورسٹی سویڈن کے ڈاکٹر قمر الوہاب کی بحیثیت وائس چانسلر شہدائے آرمی پبلک سکول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،نوشہرہ اینٹما لوجی ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان کی بحیثیت وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی،سوات یونیورسٹی کے ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بخت جہاں کی بحیثیت وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک،انڈسٹریل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی بحیثیت وائس چانسلر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پشاور،ائیرڈ(ARID) زرعی یونیورسٹی راوالپنڈی کے شعبہ سائنس کے ڈین ڈاکٹر ایس ایم ثقلین نقوی کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی بحیثیت وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی تعیناتی کی گئی ہے۔ان امور کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے محکمہ اطلاعات کو بھیجے گئے چھ مختلف اعلامیوں میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





