آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان گلگت اورچترال کے زیرنگرانی کام کرنے(AQCESS)کاایک تعارفی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان گلگت اورچترال کے زیرنگرانی کام کرنے Access to Quality Care therouge Extending and Strengthening Health Syystems (AQCESS)کاگذشتہ روزچترال میں ایک تعارفی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں (AQCESS)کے پروگرام آفیسر یاسین احمد،ڈسٹرکٹ کواڈینٹرچترال انوربیگ،میرفیاض،آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے نصرت جہان،سجادزرین،قدرالنساء،ڈسٹرکٹ ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹرارشداحمد،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ،ڈاکٹرریاض حسین،تحصیل کونسلر چترال کے لیڈی ممبرفریدہ سلطانہ،اے کے آرایس پی کے نگہت اورخواتین حضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ا س موقع پرڈسٹرکٹ کواڈینٹرچترال انوربیگ (AQCESS)پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ (AQCESS)اے کے ایچ ایس پی کاایک پراجیکٹ ہے جوکہ اپنے سرگرمیوں کوگلگت کے چاراضلاع غذر،ہنزہ،نگر،استوراورچترال میں متعارف کروانے جارہاہے جس کابنیادی مقصدان پانچ اضلاع میں ماں بچے کی شرح اموات کوکم کرنا،جنسی مساوات کویقینی بناناان تمام مسائل کوکم کرناجوکہ (AQCESS)تک رسائی کی راہ میں رکاوٹین ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ ان علاقوں میں ماں بچے کی شرح اموات میں کمی لائے گا جنسی مساوات کوفروع دے گااورعورتوں کوترقی کے مواقع فراہم کریگا۔انہوں نے کہاکہ (AQCESS)پراجیکٹ جی بی اورچترال میں عنقریب ڈسٹرکٹ Gener Advocacy فورم تشکیل دے گاجن میں ہرمکتبہ فکرکے لوگوں کی نمائندگی ہوگی ان میں سے ایک چیئرمین منتخب ہوں گے اوراُن کے تحت تمام ٹارگٹ علاقوں میں لوکل لیول پرGener Advocacy فورم تشکیل دی جائی گی۔