چترال ( نمائندہ چترال میل )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا پولیس خدمت مرکز لوئر چترال کا دورہ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے خدمت مرکز میں مختلف شعبہ جات جن میں پال آفس، پاس آفس، ٹریفک برانچ، فارن ٹورسٹ أفس،لائسنس برانچ اور ویمن ڈسک کا دورہ کیا اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عوام کو میسر سہولیا ت پر اطمنان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان یوسفزئی، ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان اور دیگر آفسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی پی نے خدمت مرکز لوئر چترال میں پودا لگایا اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے آفیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔
آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو روایتی ٹوپی اور شیلڈ پیش کیے۔