چترال (نمائندہ چترال میل) گولین گول بجلی گھر سے بجلی کے حصول کے لئے گزشتہ تین دنوں سے احتجاجی دھرنا دینے والے بروز کے عوام نے حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن میں دو دن کی توسیع کرکے پشاور روڈ کی بندش کو دو دن کے لئے موخر کردیا۔ منگل کے روز ضلع ناظم مغفرت شاہ نے دھرنے کے مقام پر مظاہرین سے طویل گفت وشنید کے بعد سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی قیادت میں دھرنے کے شرکاء کوڈیڈلائن میں توسیع کرنے پر امادہ کرلیاجبکہ اس سے ایک روز قبل اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے بھی احتجاجیوں سے ضلعی انتظامیہ جانب سے مذکرات کیا تھا۔منگل کے روز ضلع ناظم کے ساتھ گفت وشنیدکے بعد مولانا عبدالاکبر چترالی نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ وہ ضلع ناظم اور ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر پشاور روڈ کو احتجاجاً بلاک کرنے کے فیصلے کو دو دن کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ یقین دہانی کے مطابق واپڈ احکام دو دنوں کے اندر اندر چترال پہنچ کر بروز، ایون اور گہیریت کے عوام کو خود یقین دہانی کریں گے بصورت دیگر احتجاجی عوام نماز جمعہ پشاور روڈ پراداکرکے سڑک کی بندش شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام سے مذاکرات کے لئے بروز کے عوام نے ضلع ناظم کو اپنا نمائندہ مقرر کردیا جبکہ الحاج عید الحسین، سید مظفر جان، عبداللطیف، محمد حکیم ایڈوکیٹ،نصرت آزاد اور مولانا چترالی کے علاوہ بروز کے چار معززیں کی کمیٹی بنائی گئی ہے جوکہ اس مذکرات میں شامل ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات