چترال (نمائندہ چترال میل) معروف جاپانی پروفیسرڈاکٹر تورونکاہارہ نے گذشتہ دنوں جامعہ چترال میں فارں فیکلٹی کی حیثیت سے شمولیت اختیارکی۔ مورخہ 13مارچ کو ڈاکٹر نکاہارہ نے جامعہ کے ہال میں ایک سیشن سے ” ریاضی میں جدید رجحانات “کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں جامعہ چترال کے طلبہ کے علاوہ آس پاس کے سرکاری وغیرسرکاری کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر نکاہارہ نے جاپان اور انگلستان میں سکالرشپ کے حصول کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔پروفیسر نکاہارا جن کاشمار ریاضی کی دنیاکے چند نامور ماہرین میں ہوتاہے آج کل یونیورسٹی آف جاپان کے پرروفیسر آف ساگا کے عہدے پرفائز ہیں۔اس کے علاوہ ایک دوسرے جاپانی پروفیسرڈاکٹر اوکازاکی بھی جلدہی یونیورسٹی آف چترال میں بحیثت فارن فیکلٹی شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ یوں دونوں پروفیسرز جامعہ چترال میں اعلیٰ سطحی تحقیق و تعلیم کے پروگراموں کاجلدہی آغاز کریں گے۔اس کے ساتھ جامعہ چترال پاکستان کی تیسری یونیورسٹی بن جائیگی جہاں سنٹر فار ایکسلنس اِن میتھمیٹکس بنائی جارہی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات