چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے صدر اور قومی اسمبلی کے امیدوار ا انجینئر فضل ربی جان، صوبائی نائب صدر اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار سلیم خان، تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چترال کی تمام ترقیاتی کاموں کی تاریخ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے اور اس وقت بھی چترال کے غریب عوام کی امیدوں کا یہی مرکز ومحور ہے جبکہ عام انتخابات کی تاریخ میں چترال ٹاؤن میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت نے اپنے کارکن کو قومی اسمبلی کی ٹکٹ الاٹ کی ہے تاکہ یہاں ترقیاتی کاموں کا نیٹ ورک مکمل ہوسکے۔ اتوار کے روزدنین میں بونی روڈ پر واقع مرکزی الیکشن آفس کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی پی پی پی برسراقتدار آئی تو چترال میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوا اور تعلیم، صحت، روڈکمونیکیشن اور دوسرے تمام ڈیویلپمنٹ سیکٹرز میں میں نمایان کام ہوئے اور ہزاروں غریب بے روزگاروں کو سرکاری ملازمتیں دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا دور پی پی پی کا ہی ہوگا اور چترال سے پارٹی کے نامزد امیدواروں کو چترال کے عوام اپنی قیمتی ووٹ سے کامیاب کرکے علاقے کی پسماندگی کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان گھمبیر حالات میں ملک کی درست سمت میں رہنمائی کرکے اسے معاشی اور سیاسی دلدل سے بحفاظت باہر نکال لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کا دن پی پی پی کی کامیابی کا دن ہوگا جس کے بعد شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی وژن کے مطابق ملک کی تعمیر واستحکام کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ اس سے قبل پارٹی کے سینئر نائب صدر شریف حسین اور دوسرے رہنماحاجی غازی وردک، قاضی وقار اقبال ایڈوکیٹ، فتح الرحمن لال، عبدالصمد شاہ، نادر شاہ، شیر جوان، نظار ولی شاہ، شبنم اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے نامزد امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ اس پارٹی نے ورکروں کی خواہش اور امنگوں اور علاقائی حالات کو سامنے رکھ کر بہترین فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے چترال ٹاؤن میں فضل ربی جان کو ٹکٹ دے کر انہیں بال ان کے کورٹ میں پھینک دی ہے کہ وہ اسے کامیاب کرکے اپنی ترقی کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھوں رکھے جبکہ اس سے قبل 36ہزاروں کے حامل اس علاقے میں ترقی کے حوالے سے احساس محرومی اور مایوسی پھیلی ہوئی تھی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات