چترال ( نمائندہ چترال میل) سابق ڈی پی او،جے یو آئی کے سینئر رہنما اور سابق تحصیل کونسلر محمد سید خان لال نے کہا ہے کہ این ایچ اے کے چیرمین سمیت دوسرے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جوکہ کئی سال پہلے چترال بونی روڈکا ٹینڈر لگاکر اس کی تارکول کو اکھاڑ کر کھنڈر میں بدل دیا ہے اور اب چترال بونی کاسفر دو گھنٹے کی بجائے آٹھ گھنٹے ہوگئی ہے۔ایک اخبار ی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ این ایچ اے چترالی عوام کا مجرم ادارہ ہے جس نے قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع کرکے ان کی پہلے سے تیار سڑک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور گزشتہ تین سالوں سے اپر اور لویر چترال کے درمیان سفر کرنے والے انتہائی مشکل اور مصیبت میں مبتلاہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض حضرات اب چیرمین این ایچ اے سے ملاقات کرنے کی باتیں کررہے ہیں لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ اب این ایچ اے اور ان کے افسران پر عوام کا اعتبار اٹھ گیا ہے جنہیں کڑی سزا دلانے کی ضرورت ہے نہ کہ ان سے ملاقات کرنے کی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





