چترال (ظہیر الدین سے) عام انتخابات 2024ء میں چترال میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے پہلے دن صرف چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلی۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے ون چترال اپر چترال لویر کے ریٹرننگ افیسر اور اے ڈی سی (جنرل) اپر چترال فداء الکریم نے بتایاکہ منگل کے دن ان کے پاس کوئی امیدوار فارم لینے نہیں آیا۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی۔کے ون چترال اپر کے ریٹرننگ افیسر اور اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) اپر چترال احسان الحق کے مطابق منگل کے روز شام 5بجے تک پانچ امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کرلی جبکہ پی۔کے ٹو چترال لویر کے ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب نے بتایاکہ اس دن صرف ایک امیدوار نے نامزدگی فارم حاصل کرلی۔
دریں اثناء الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد بھی اکثر سیاسی جماعتوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے نامزدگی نہیں کی ہیں جن میں پی پی پی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی شامل ہیں جنہوں نے ایک بھی نشست کے لئے نامزدگی فائنل نہیں کی ہیں۔ جماعت اسلامی نے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کو این اے۔ون کے لئے، مولانا جاوید حسین کو پی کے۔ ون کے لئے سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کو پی کے۔ ٹو کے لئے اور عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کے لئے خدیجہ بی بی، پی کے ون کے لئے قاضی ایڈوکیٹ اور پی کے۔ ٹو کے لئے سید افتخار حسین جان کو نامزدکردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اب تک این اے۔ون کے لئے شہزادہ افتخار الدین کو نامزدکردیا ہے اور نوزائیدہ جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے لئے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد پی کے۔ ون کے لئے اور شہزادہ خالدپرویز پی۔ کے ٹو کے لئے پہلے ہی نامزد ہوچکے ہیں لیکن قومی اسمبلی کے لئے کسی کی نامزدگی عمل میں نہیں آئی ہے۔ آزاد امیدوار کے طور پر بھی اب تک کوئی سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





