وادی بمبوریت کے چوموس تہوار کیےلئے صفائی،سیکیورٹی اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے وادی کیلاش میں شروع ہونیوالے چوموس تہوار کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چوموس تہوار کے لیے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو وادی بمبوریت میں صفائی،سیکیورٹی اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی یوٹیوبر اور ویلاگر کو بغیر اجازت کے ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنی روایات کے مطابق اپنی مذہبی تہوار مناسکے،بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے وادی کیلاش میں موجود مختلف ہوٹلز اور گیسٹ ہاوٗسز کا معائنہ کیا۔انہوں نے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز میں صفائی اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیاحوں سے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے نرخنامے اور کھانے پینے کے معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گران فروشی سے اجتناب کریں اور سیاحوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے اور اشیائے خوردونوش کی فروخت معیاری اور سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی اور شکایت کی صورت میں گیسٹ ہاوس اور ہوٹل مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔دریں اثناء کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے ایون بمبوریت روڈ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ریزیڈنٹ انجنیئرکو غیر حاضر پایا۔انہوں نے ر یزیڈنٹ انجنیئرکے خلاف متعلقہ حکام سے رابط کیا۔اس مو قع پر ایون بمبوریت روڈ پر تعمیراتی کام کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہد ایت کہ وہ ہ ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیں اور تعمیراتی کام میں اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے۔