نئے ما لی سال کے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ٹیکس نیٹ کو مزید پھیلا نے کی نویددی گئی ہے سرکاری محصولات کے جال کو ٹیکس نیٹ کہا جا تا ہے جس طرح شکاری زیا دہ سے زیا دہ مچھلیوں یا پرندوں کو جا ل میں پھنسا نے کے لئے اپنے جا ل کو زیا دہ سے زیادہ پھیلا تا ہے اس طرح حکومتیں بھی رعایا میں زیا دہ سے زیا دہ لو گوں کو ٹیکس میں پھنسا نے کے لئے جا ل کو مزید پھیلا تی ہیں ظا ہر ہے ٹیکس نیٹ جس قدر پھیلے گا اتنے ہی زیا دہ لو گ اس جال میں پھنس جا ئینگے اس بار ٹیکس نیٹ کو پھیلا کر غریبوں کو مزید پھنسا نے کا پروگرام ہے یہ بات درست ہے کہ وطن عزیز پا کستان کو معا شی مشکلا ت کا سامنا ہے یہ بات بھی درست ہے کہ ہماری حکومت نئے سال کا بجٹ اپنی مر ضی اور اپنی تر جیحات کے مطا بق نہیں بنا تی جن سے قرض لیا ہے اور جن سے مزید قرض لینے کا منصو بہ ہے ان کی مر ضی سے ان کی تر جیحات کے مطا بق بجٹ بنا تی ہے مقا صد ان کے ہیں، اہداف ان کے ہیں ہدایات بھی ان کی ہیں بجٹ ہمارا ہے مرزا غا لب نے بے وفا محبوب کے بارے میں لا جواب شعر کہا تھا نیند اس کی ہے دما غ اس کا ہے راتیں اس کی ہیں تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشان ہو گئیں ہمارا بے وفا محبوب آئی ایم ایف جو ہمارے آمدنی اور اخرا جا ت کا حساب لگا کر اس میں اپنے قرض کی قسط نکا لنے کے لئے ہمارا بجٹ اپنی منشا اور مر ضی کا بنا تا ہے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہمارے قومی بجٹ کے اندر آمدنی اور اخرا جا ت کے درمیان بہت فرق اور خلا ہے اس خلا کو خسارہ کہا جا تا ہے بجٹ کا خسارہ پورا کر نے کے دو طریقے ہیں پہلا طریقہ یہ ہے کہ اخرا جات کم کر و خسا را پور اہو جا ئے گا یہ طریقہ آئی ایم ایف کو پسند نہیں، دوسرا طریقہ ایسا ہے کہ لو گوں پر ٹیکس لگا ؤ یہ طریقہ آئی ایف کو بہت پسند ہے اس میں بھی دو ممکنہ طریقے ہیں اول یہ کہ امیر وں پر ٹیکس لگا ؤ یہ بھی آئی ایم ایف کو پسند نہیں دوم یہ کہ غریبوں پر مزید ٹیکس لگاؤ اس طریقے کو آئی ایم ایف والے بہت پسند کر تے ہیں اس وقت غریب اور متوسط طبقے پر ایک براہ راست ٹیکس عائدہے جو حکومت آسانی سے وصول کر تی ہے یہ ملا زمت پیشہ اور کا رو باری شہریوں سے 2لا کھ کی سالا نہ آمدنی پر 12فیصد 3لا کھ آمدنی پر 22فیصد، 5لا کھ آمدنی پر 27فیصد لیا جا تا ہے، دوسرا ٹیکس بالواسطہ ٹیکس کہلا تا ہے یہ سیلز ٹیکس کہلا تا ہے جس غریب کی آمدنی ایک ڈالر روزانہ سے بھی کم ہے وہ بھی ما چس کی ڈبیہ پر سیلز ٹیکس دیتا ہے، خشک چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس دیتا ہے، بس میں سفر کر تا ہے تو پٹرول،ڈیزل اور سی این جی پر سیلز ٹیکس دیتا ہے غر بت کی لکیر سے نیچے زند گی گذار نے والا غریب روز مرہ استعمال کی 28چیزوں پر سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کے جواب میں حکومت اس کو زند گی گذار نے کی کوئی سہو لت نہیں دیتی یہاں تک کہ اس ظا لم اور جا بر کے مقا بلے میں انصاف بھی نہیں ملتا، اس لئے جب بھی غریب اور متوسط طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لا نے کی تجویز آتی ہے اس کو معقول تجویز قرار نہیں دیا جا تا مو جو دہ حالات میں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ہماری حکومت کے متعلقہ حکام کو دو اہم باتوں پر تو جہ دینا چاہئیے، پہلی بات یہ ہے کہ بجٹ کا خسارہ کم کرنے کے لئے سر کار کے غیر پیدا واری اخرا جا ت میں کمی کی جا ئے، وفاق میں کئی وزارتیں، کئی ڈویژن اور کئی اتھارٹیز ایسے قائم ہیں جن کی ملک اور قوم کو ضرورت نہیں ایسے دفا تر کو ختم کرنے سے وفاقی کا بینہ کے وزیروں کی تعداد 92سے کم ہو کر 7یا 8ہو جائیگی حقیقت بھی یہ ہے کہ پا کستان کو 65وزرا ء اور 30مشیروں یا معاونوں کی کوئی ضرورت نہیں اس طرح صو بوں میں 12سے زیا دہ محکموں اور 12سے زیا دہ وزیروں کی قطعاً کوئی حا جب نہیں گورنر ہاوس، ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤ س کے اخرا جات بھی فضو لیات میں شا مل ہیں سینیٹ کے ہر سابق چیئر مین اور قومی اسمبلی کے ہر سابق سپیکر کو ہر ماہ 44لا کھ روپے کی مرا عات ملتی ہیں ان مراعات کی کوئی تُک نہیں بنتی اس طرح وی آئی پی کے پرو ٹو کول اور سیکیورٹی پر اٹھنے والے ارب ہا روپے کے سالا نہ اخراجات قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ ہیں ان اخرا جات کو ختم کیا جا ئے تو ہر سال 6کھر ب روپے کی بچت ہو گی اس طرح صنعتکاروں اور جا گیر داروں پر ٹیکس لگا یا جا ئے تو سالا نہ 4کھرب روپے محا صل قومی خزا نے میں آئینگے آئی ایم ایف ایسا اندھا ہے جس کو دور بین اور خوردبین میں غریب نظر آتا ہے سامنے بیٹھا ہوا جاگیردار نظر نہیں آتا۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



