نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کا پریس کلب ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کا پریس کلب ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

صحافت اور پولیس ایک ہی مقصد کے دو ادارے ہیں، پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا. ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کا پریس کلب کے راہنماؤں اور ممبران سے ملاقات میں اظہار خیال.

پریس کلب ممبران کی طرف سے ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کو ضلع لوئر چترال میں تعیناتی پر خوش آمدید۔

پریس کلب ممبران سے ملاقات میں ڈی۔پی۔او کا کہنا تھا کہ پولیس اور صحافت کا ایک مقصد ہے جس میں معاشرے میں امن عامہ کا قیام ہے اس سلسلے میں میڈیا اور پولیس اپنا اپنا بہترین کردار ادا کر کے اپنے فرض کی بہترین ادائیگی کر سکتے ہیں،

صحافی برادری کیطرف سے یقین دلایا کہ میڈیا سچ کی عملداری میں لوئر چترال پولیس کے شانہ بشانہ ہو گا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان نے مزید کہا کہ لوئر چترال پولیس کی اولین ترجیح ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں ہیں۔

اس کے علاوہ لوئر چترال پولیس نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور خودکشی کیبارے میں آگاہی مہم کا آغاز کریں گی۔