ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان (PSP) کا تھانہ ایون کا سرپرائز وزٹ

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان (PSP) کا تھانہ ایون کا سرپرائز وزٹ

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تھانہ ایون کا سرپرائز وزٹ کرکے فرنٹ ڈیسک, حوالات, ریکارڈ اور تھانے کی بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تھانے میں موجود افسران اور جوانوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس کے علاوہ ایس۔ایچ۔او اور محرر اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں کے مسائل کو تھانے کے سطح پر حل یقینی بنایا جائے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے اسلحہ اور ایمونیشن کو چیک کیا اور جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے اس بات کی تلقین کی کہ عوام کی جان ومال کے حفاظت کے ساتھ انکی ہر ممکن داد رسی ہماری فرائض منصبی میں شامل ہے اور بہترین خدمت ہمارے افسروں کا شعار ہونا چاہیے۔

نیز اس اس بات کی تاکید کی کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ اپنے ماتحت جوانوں کے ساتھ اچھے روایے سے پیش ائیں اور انکے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

وادی کیلاش ایک خوبصورت علاقہ ہے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہے۔لوئر چترال پولیس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ٹوارزم پولیس کو وادی کیلاش میں مزید فعال کیا جائے گا تاکہ سیاحوں کو مزید سہولیات دستیاب ہوں۔

اس کے علاوہ جرائم کی روک تھام پولیس کا بنیادی فریضہ ہے موثر گشت اور سنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان