جماعت اسلامی لوئر چترال نے چترال ٹاون میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) جماعت اسلامی لوئر چترال نے چترال ٹاون میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا اور یہ سلسلہ فوری طور پر بند نہ کرنے پر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کے روز اتالیق پل پر منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع مولانا جمشید احمد، جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین اور دوسریسینئر رہنما خان حیات اللہ خان، قاضی سلامت اللہ، محمد شجاع الحق بیگ اور دوسروں نے کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے اہالیان چترال کی قوت برداشت کا امتحان لیا جارہا ہے جو حکومت کی فاش غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام قانون پسند اور فطری طور پر شریف ضرور ہیں لیکن وہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور سخت مزاحمت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے اندر بالعموم اور چترال ٹاؤن میں بلخصوص بجلی کے لوڈ شیڈنگ کو فوراً ختم کیا جائے ورنہ تمام حالات کی ذمہ داری حکومت اور اس کا نا اہل ادارہ پیسکو پر ہوگی۔