لوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں فٹبال ایسوسی ایشن،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کااہتمام

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)لوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں فٹبال ایسوسی ایشن،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ فٹبال ایوسی ایشن لوئرچترال حسین احمد،صدرگل آغا،جنرل سیکرٹری سعودآزادقشقاری،ظہیرالدین بابر،معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ اوردوسروں نے ڈی سی محمدعلی کیحق میں الوداعی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے بڑے حوصلے اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہو جو محمد علی میں موجود ہے۔ وہ انکی بہترین مستقبل اور مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے کہا کہ لوئرچترال میں اپنی تعیناتی کے دورانیے میں کافی اچھا وقت گزارا اور اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دینے کیلئے کوششیں کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ چترال کے لوگ خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں اور اپنی تعیناتی کے دورانیے میں کافی اچھی یادیں ساتھ لے جا رہا ہوں۔