چترال (نمائندہ چترال میل)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے ڈاکٹر ایوب روز نے چترال میں درجہ چہارم کے ملازمین کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ایک بہترین ادارہ ہے جو محکمہ کے انتظامی و جنرل کیڈر کے علاوہ نرسنگ،پیرا میڈیکس اور صحت کے دیگر شعبوں میں اعلیٰ تربیت فراہم کر رہا ہے جس سے ہمارے محکمہ صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کلاس فورصحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ طبی عملے کی اکثریت کو مریضوں کے ساتھ بلا تفریق حسن اخلاق،خندہ پیشانی اور خلوص کے ساتھ پیش آنے اور مریضوں کے جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں اور روحوں پر لگے زخموں کی بھی مرہم پٹی پر آمادنہ کیا جا سکے کیونکہ انسانیت کے دکھ اور تکلیف کی حقیقت کو سمجھنے،محسوس کرنے اور اس دکھ اور تکلیف کے ازالے کے لئے کردار ادا کرین۔ خیبر پختونخوا حکومت صحت کے شعبے کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو بلا امتیاز صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کامقصددرجہ چہارم کے تمام اسٹاف کے کمیونیکیشین سکلزاوراخلاقیات کومزیدبہترکرناہے مریض کے ساتھ نرم رویے رکھنے سے آدھابیماری ٹھیک ہوتے ہیں۔ایک مریض کئی اُمیدین لے کرہسپتال پہنچتے ہیں اُن کے اُونچے آوازاورغصے کودرگزرکرکے صبراورنرمی سے پیش آئے وہ زندگی بھرآپ کے ہمدردی کویاد رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ اپنے سینوں میں دھڑکنے والے دل،ضمیراوراحساسات کوجھنجھوڑ کریاددلاکرپوچھو کہ اس مقدس پیشے سے وابستگی کے وقت دکھی انسانیت کی خدمت کاجوعہداوروعدہ کیاتھا۔وہ پورا کررہے ہیں کہ نہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مجبور، لاچار اور بے بس مریضوں کے جسمانی اور روحانی علاج کے حقیقی تقاضوں پر مبنی احساس اور شعور کو اجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صوبہ بھر کے انتظامی، جنرل، نرسنگ، پیرامیڈکس اور دیگر کیڈرز کیلئے تربیتی کورسز کا اہتمام کرتا ہے جس سے محکمہ صحت کے تمام اسٹاف میں بہتری آجائے اورعوام کوفائد ہ ہوسکیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس اے ڈاکٹر ایوب روز نے تربیتی ورکشاپ میں کہاکہ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک اور اس ادارے کی پوری ٹیم نہایت جانفشانی کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ چترال کے محکمہ صحت کو رول ماڈل بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایس اے کے مذکورہ تربیتی کورسز کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے جو کہ اس ادارے کی اہمیت وافادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ بنیادی طورپرہسپتال کے اندرغیرقانونی داخلے کوروکنا،ہسپتال کے اندرنظم ونقش کوبحال رکھنا،کسی بھی غیرقانونی اخلاقی حرکت کوادارے کی سربراہ کے نوٹس میں لانا،اندرہسپتال گشت کرنااورگندگی پھیلانے والوں کوروکنا درجہ چہارم کے تما م ملازمین کاذمہ داری ہے۔انہوں نے چترال میں نرسنگ کالج،ایل ایچ وی پبلک سکول اورجدیدٹریننگ ہال بنانے کااعلان کرتے ہوئے متعلقہ اسٹاف کوپی سی ون بنانے کی ہدایت کی ڈی ایچ ڈی سی چترال میں جونئیرکلرک دیگرخالی آسامیوں کوپرکرنے کی بھی یقین دہانی کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپی ایچ ایس اے خیبرپختونخوا ڈاکٹراکرم اللہ صافی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاداحمد،پروگرام سہولت کارسابق ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسرافسرعلی اورشاکرالدین نے خطاب کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات