الخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا پشاور میں انعقاد،، الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال کی طلبإ وطالبات نے مختلف کیٹیگری میں پوزیشن حاصل کی

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل )الخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا انعقاد آج مسلم ایجوکیشن کمپلیکس پشاور میں ہوا۔ جس میں صوبے بھر سے باٸیس اسکولز کی طلباوطالبات نے آٹھ مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کیا۔ شاندار اور انتہاٸی پر سکون ماحول میں تمام مقابلے منعقد ہوٸے۔ جس میں الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال کی ہونہار طلبإ وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوٸے درجہ ذیل پوزیشنز اپنے نام کٸے۔❤
1۔ ابو سنان ذاکر (حسنِ قرآت) (پہلی پوزیشن)
2. فضل الرحمٰن (اردو تقریر) (پہلی پوزیشن)
3. بِھا عرش برین (انگلش تقریر) (پہلی پوزیشن)
4. جنت العدن، شبانہ وجیہ (آرٹ) (پہلی پوزیشن)
5. آسمإ بی بی (انگریزی مضمون نویسی) (پہلی پوزیشن)
6. اشتافیلہ، عمارہ (بیت بازی) (پہلی پوزیشن)
7. محمد مرتضٰی (نعت خوانی) (تیسری پوزیشن)

فیسٹِول کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا محترم فضل حسین صاحب تھے۔ صدر الخدمت فاٶنڈیشن کے پی کے محترم خالد وقاص صاحب اور ڈاٸیریکٹر الخدمت الفلاح اسکالر شپ پروگرام محترم ڈاکٹر الیاس فاروقی صاحب نے پروگرام کو رونق بخشی۔ اس کے علاوہ تمام اسکولز کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلباو طالبات نے شرکت کی۔