اپر چترال ( نمائندہ چترال میل ) اپر چترال کے علاقہ وریجون موڑکہو میں دو روزہ جشن خزان پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدالکریم تھے۔فائنل میچ میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ اور موجودہ پولو کھلاڑیوں، علاقے کے عمائدین، منتخب نمائندگان اور کثیر تعداد میں پولو سے محبت رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔فائنل میچ زبردست انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ فائنل میچ شاہی پولو کلب دراسن اور ہیڈکوارٹر وریجون کے پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہیڈکوارٹر وریجون پولو ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں ایک کامیاب اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پولو ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو مبارکباد دی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے جیتنے والے اور رنراپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





