دروش( نمائندہ چترال میل ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے ڈی پی او اکرام اللہ خان اور ونگ کمانڈر دروش قیصر رضا کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او دروش اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔ افسران نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔مریضوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملے سے مسائل دریافت کئے اور درپیش مسائل میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مریضوں سے بروقت چیک اپ اور دستیاب سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے چیک اپ کا عمل مزید تیز اور اور مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی