گورنرہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا کے نئے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے بطور نگران وزیراعلیٰ اُن کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین، میئر پشاور حاجی زبیرعلی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور اور کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی شرکت کی۔ گورنرحاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا