چترال (نمائندہ چترال میل) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ا ین آئی ایچ ریسرچ سنٹرخیبرمیڈیکل کالج پشاورنے چترال میں ذہنی امراض کے بارے میں مطالعے کے سلسلے میں سوسوم،شوغور اورگرم چشمہ میں سہ روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔جس میں درجنوں کی تعداد میں خواتین حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کے ریسورس پرسن ریسرچ آفیسراین آئی ایچ ریسرچ سنٹرخیبرمیڈیکل کالج پشاورافتاب خان نے شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دماغی صحت اور اور اس سے منسلک رکاوٹوں کو ذہنی صحت کی خدمت تک رسائی حاصل کرنے اور سپورٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے بارے میں عوامی شعور کو بڑھانا ہے ہمیں جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے صحت مند ماحول پروان چڑہانا ہوگا تاکہ جدید دور کے مشکلات سے نمٹنے کیلئے تیارہو سکیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہزاروں لوگ جو دماغی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اپنے انسانی حقوق سے محروم ہوجاتے ہیں، ان افراد کو نہ صرف سماج میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ دماغی اور جسمانی طور پر انکا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔ دماغی مسائل سے دو چار افراد علاج کے حق سے بھی محروم ہوجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ذہنی امراض کا شکار ہزاروں افراد ہر سال مختلف وجوہات کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔ لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عام طور پر اسی وقت ذہنی صحت کے بارے میں فکرمند ہوتے ہیں جب دماغی بیماریوں کے علاج کی ضرورت ہوتی ہیاور واقعی ذہنی خلفشار کا شکار ہوجاتے ہیں۔تشویش، پریشانی، اصطراب، انزائٹیٹی یا ڈپریشن موجودہ زندگی میں بہت بڑھ گئی ہیں۔جاب،بے وفائی، گھریلو لڑائیاں،جسمانی بیماریاں، چھوٹی سے چھوٹی یا بڑی سے بڑی وجہ سے ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔اس موقع پروی سی چیئرمین شوغورعجازاحمد،وی سی چیئرمین گرم چشمہ نواب خان،پریذیڈنٹ کوکل کونسل سوسوم امیتازاحمداوردوسرو ں نے ورکشاپ کے انعقاد پرمتعلقہ ادارے اورافتاب احمدکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاک اس طرح کے پروگرمات ان پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں باربارکرنے کی ضرورت ہے ان علاقوں میں ذہنی صحت کے مسائل شہری علاقوں کی نسبت کافی زیادہ ہے پروگرم کے آخرمیں شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات