چترال (نمائندہ چترال میل ) یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کا دورہ کیا جس میں کنٹرولر آف امتحانات ڈاکٹر عتیق، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نجی اللہ، اسسٹنٹ رجسٹرار مصطفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے کالج کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 1977ء میں قائم شدہ اس کالج نے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے فارع التحصیل طلباء تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کا انتظام سنھبال لیا ہے۔ انہوں نے کالج میں ایم۔ ایس پروگرام شروع کرنے کے لئے منظور ی کے سلسلے میں درخواست پیش کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ وہ ایک وژن لے کر چترال آئے ہیں ا ور وہ وژن یہ ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں دستیاب معیاری تعلیم کو چترال کے طلباء وطالبات کو ان کی گھر کے دہلیز پر انہیں مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چترال یونیورسٹی اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں اس کے اسٹاف کی بنائی ہوئی بجٹ کو بغیر تبدیلی کے منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہوسٹل سمیت یونیورسٹی کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کالج میں ایم۔ ایس کلاسز کی اجراء کے لئے انہوں نے ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ کالج پہنچنے پر کالج کے پروفیسرز نے وائس چانسلر اور ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں روایتی چترالی ٹوپی پیش کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات