یوم اقبال کے موقع پر چترال میل کاخصوصی پیغام

Print Friendly, PDF & Email

‘یوم اقبال’ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی بصیرت، فلسفے اور تعلیمات پر غور کرنے کا دن ہے۔ اقبال کا خواب ایک خود انحصاری اور فکری طور پر بیدار قوم کا تھا. اقبال کی شاعری میں عمل کی دعوت ہے جو ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں سربلندی کے لیے جدوجہد کرنے کی تلقین کرتی ہے۔ علامہ اقبال نے فلسفہ خودی کے ساتھ ساتھ مومن کے کرادار پر خصوصی زور دیا اور اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ مسلمان کی طاقت اس وقت ناقابلِ تسخیر ہوجاتی ہے جب وہ پیامِ پیغمبر (ص) پر عمل پیرا ہوجائے.ان کے الفاظ “کی محمد (ص) سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں،یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں ” میں گہری حکمت پنہا ہے۔ اپنے ملک کو سنوارنے کےلئے ہمیں اقبال کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہوگا، خصوصی طور پر نوجوانوں کو ایسا تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں اور ذمہ دار شہری بن سکیں تاکہ خیبرپختونخوا کے نوجوان مملکتِ خداداد پاکستان کی ترقی میں مزید بہتر کردار ادا کرسکیں. میں آپ سب کو خصوصاً نوجوانوں کو تلقین کرنا چاہتا ہوں کہ اقبال کی شاعری کو پڑھیں اور اس پر غور کریں، ان کے خود اعتمادی کے پیغام اور فلسفہ دین کو دوسروں تک پہنچائیں، اور معاشرے کی بہتری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔