آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں 4 روزہ اسپورٹس گالا اپنی رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ احتتام پذیر

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال ( نمائندہ چترال میل)آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پوری چترال کے تعلیمی اداروں میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔جسے چترال کا آکسفورڈ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔یہاں طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر شعبوں یعنی سیاست،ثقافت اور کھیل کود کے علاوہ دیگر تفریحی مشاغل میں بھی مہارت کے معیاری مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ مختلف موقعوں پر پروگرامات کے ذریعے طالبات کو غیر نصابی مشاغل میں اپنی تخلیقی،تعمیری اور تفریحی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کی جاتی ہے۔ کھیل کود کے حوالے سے سپورٹس گالا ایک اہم ایونٹ ہے جو ہر سال اکتوبر کے مہینے منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال اسپورٹس گالا 25 سے 29 اکتوبر کے درمیان منعقد کی گئی۔اس سال سپورٹس گالا کے مقابلوں میں کرکٹ،فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بٹمنٹن کے علاوہ روایتی کھیلوں میں شپیر کیڑی، پائدریک اور پیٹو وغیرہ شامل تھے۔اس ایونٹ میں سکول ہذا کے علاوہ مختلف 4سکولوں کے طالبات نے شرکت کی۔ جن میں FCPS بونی، پامیر پبلک سکول بونی، AKS موردیر اور GGHS بونی شامل ہیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز 25 اکتوبر کو پرنسپل سلطانہ برہان الدین صاحبہ کی سربراہی میں اساتذہ کرام اور ہاؤس سسٹم کے کیپٹز نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں طالبات نے مختلف ہاؤس کیپٹز کی زیر سرکردگی مارچ پاس کے بعد مشغل روشن کیا۔ اس کے بعد طالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ثقافتی شو کے ذریعے تقریب کی خوبصورتی میں رنگ بھرے۔
افتتاحی تقریب کے بعد کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے۔ ان مقابلوں میں فٹبال کے میچز میں سیکنڈری لیول پر پامیر سکول بونی،ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 وائٹ ہائیر سیکنڈری کوراغ، کرکٹ مقابلوں میں سیکنڈری لیول پر FCPS بونی، ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 11 ہائیر سیکنڈری کوراغ، والی بال مقابلے میں سیکنڈری لیول میں گریڈ 9 ہائیر سیکنڈری کوراغ، ہایئر سیکنڈری لیول میں گریڈ 12وائٹ ہائیر سیکنڈری کوراغ، بٹمنٹن سنگل مقابلوں میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 9 بلو ہائیر سیکنڈری کوراغ، ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 11 ہائیر سیکنڈری کوراغ، بٹمنٹن ڈبل میں پامیر پبلک سکول بونی، سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو ہائیر سیکنڈری کوراغ، ٹیبل ٹینس سنگل میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 10 ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ، ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 11 ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ اور ٹیبل ٹینس ڈبل مقابلے میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 9 بلو اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو فاتح قرار پائے جبکہ ثقافتی کھیل شپیر کیڑی میں سیکنڈری لیول پر 9بلو اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو اور پیٹو گیم میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 9 بلو اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح 100 میٹر ریس میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 8 اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 وائٹ نے جیت اپنے نام کیے۔ اسی طرح 30 اکتوبر 2023 کو یہ رنگارنگ تقریب اپنی رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ احتتام پذیر ہوئے