چترال (نمائندہ چترال میل ) ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع کی طرح محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن چترال نے بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ / اندراج کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں پروفائیلنگ کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے انھوں نے بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ / اندراج کا سلسلہ 31دسمبر2023تک جاری رہیگا۔ جبکہ اس کے بعد غیرپروفائیل، اندراج شدہ گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کی پروفائلنگ اور اندراج کا مقصد تمام گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ ڈیٹاپر مبنی نظام کی تشکیل ہے اور ساتھ عوام الناس اور ان کی قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو باقاعدہ شناخت مہیا کرنا ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ سے ان کو غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کو بھی روکنا ہے اور ساتھ عوام الناس کی مال وجان کی تحفظ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانا ہے۔ انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبید الرحمن نے بتایا کہ این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کو پہلے سے اسان بنا دیا گیا ہے، صرف درخواست فارم، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، حلفیہ بیان کے ساتھ مالک اور گاڑی کی موجودگی اور ساتھ گاڑی کی کاغذات پیش کرنا ہے جن سے گاڑی کی پروفائیلنگ کردی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ لوئر چترال میں یہ سلسلہ مکمل ہونے کے بعد اپرچترال میں بھی پروفائلنگ شروع کردی جائیگی۔
تازہ ترین
- ہومدروش کے رہائشی سے 1274 گرام چرس برامد ۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- ہومخیبرپختونخوا حکومت کے ایک اور عوام دوست منصوبے ‘ احساس اپنا گھر’ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ہاوسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے
- مضامیندادبیداد۔۔ویٹی کان کی سلطنت۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔”جی ایچ ایس ورکھوپ ایک مثالی ادارہ”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامینداد بیداد۔۔ اٹلی اور نشاۃ ثا نیہ۔۔ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پہلا بیچ کامیابی سے مکمل.
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی