عیدالفطر کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کی خصوصی مہم

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )عیدالفطر کے دوران کم عمر موٹر سائیکلسٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کی خصوصی مہم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے احکامات پر لوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کا کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور آپریشن، کم سن موٹر سائیکل سوار اور بنا ہیلمٹ والے موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان۔

اس سلسلے میں آج انچارچ ٹریفک ورڈن پولیس ASI فضل کریم نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات (سٹی چترال اور دروش) پر ناکہ بندیاں کرکے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا۔

اس کے علاؤہ گاڑی کے چھت پر بیٹھا کر مستی کرنے اور ٹیک ٹاک ویڈیو بنانے والے ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔