چترال ( نمائندہ چترال میل )خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ 86 پولیس افسران و اہلکاروں میں 38 لاکھ 80 ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی ہدایات کے مطابق پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے
پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت فراہم کئے گئے ان چیکس میں میڈیکل اخراجات،جہیز فنڈ اور پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لئے اسکالرشپ شامل ہیں. پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جراہا ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہو اور وہ زیادہ دلجمعی کیساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ
