چترال ( نمائندہ چترال میل )موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن کی سربراہی میں ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کی نشاندہی کے خاطر ہ مہاجر کیمپ کلکٹک دروش اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن عمل میں لایا گیا۔
سرچ آپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس،سی۔ٹی۔ڈی،ڈی۔ایس۔بی اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے حصہ لیا۔





