چترال (نمائندہ چترال میل) محکمہ ایلیمنٹری ایند سیکنڈری ایجوکیشن ضلع چترال کے تمام مینیجمنٹ کیڈر آفیسرز کا ایک اجلاس محمود غزنوی ایس ڈی ای او چترال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مینیجمنٹ کے دیرینہ مطالبہ پر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ، سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ اور ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی تمام تنظیموں اور کلرک ایسو سی ایشن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، کہ اب سب نے مینیجمنٹ کیڈر کے افسران کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ اور تمام آفیسروں نے اسی عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر خلوص اور دیانتداری سے ادا کریں گے۔ اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










