اے کے ایچ ایس سکول کوراغ میں اے کے یو- ای بی ہائی ایچیور ایوارڈ 2023 کی ایک پروقار تقریب

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)آغاخان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے ایڈیٹوریم ہال میں AKU-EB High Achiever Awards 2023کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے انعقادکا مقصد آغاخان ایگزامینشن بورڈ میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری (پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل)لیول میں اعزازی نمبروں سے پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کو سراہنا تھا۔

اس تقریب کے اہم مہمانوں میں سی- ای -او آغا خان ایگزامینشن بورڈ شہزاد جیوا، فینسی فاؤنڈیشن کے سی-ای-او امیر شوکت علی فینسی اور ان کی اہلیہ ناز فینسی، ان کی فرزند ارجمند زین امیر علی فینسی کے علاوہ اے-ڈی-سی اپر چترال فدا الکریم، صدر اسمعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم، صدر اسمعیلی کونسل لوئر چترال ظفر علی اور سینئر منیجر اکیڈمک اے۔کے۔ای۔ایس۔پی ذولفقار علی شامل تھے۔

 

اس کے علاوہ آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے طالبات کے، آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے طلبہ،اعزازی نمبروں سے پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین، تعلیمی محکموں کے افسران، سرکاری نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔

پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔

پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید اور پروگرام کے اعراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے سکول کی نمایاں کارکردگی اور کامیابی کا جامع خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد محض بچیوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہی نہیں بلکہ ہمارا اصل مقصد زندگی کے ہر شعبے میں ان کی مجموعی ترقی ہے۔ تاکہ مستقبل میں یہی بچیاں کھٹن حالات اور چلنجز کا احسن طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔

تقریب کے مہمان خاص، آغا خان ایگزامینشن بورڈ کے سی -ای-او شہزاد جیوا نے چترالی طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بچے بچیاں جدید دنیا سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ان میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک لیڈر بننے کے لئے ضروری ہیں۔

 

اس موقع پر سینئر اکیڈمک منیجر ذوالفقار علی نے جی-ایم خوش محمد کا خصوصی پیغام مہمانان گرامی اور سامعین تک پہنچاتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فدا الکریم نے کہا کہ چترال کے پچاس فیصد آبادی خراب موسمی حالات اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خاطر چترال چھوڑ کر شہروں کی طرف رخ کر رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں AKDN, AKESP اور AKEUB جیسے ادارے لوگوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ان دور افتادہ علاقوں میں مسائل کے حل اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کے لیے کوشاں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی مہمان مس ناز فینسی نے کہا کہ میں نے چترال کے بچے بچیوں کی علمی ذوق دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں جو کوسوں دور سفر کر کے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ تقریب کے آخر میں امیر شوکت علی فینسی نیطلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے فینسی فاؤنڈیشن کی اعراض و مقاصد اور تعلیمی میدان میں اپنی خاندان کی کاوشوں اور خدمات کا جامع خلاصہ ترغیبی انداز میں پیش کی
دوران تقریب طلبہ و طالبات تخلیقی انداز میں مختلف آئٹمز کے ذریعے اپنی فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے طالبات مشروفہ فہار اور عنیزہ فخر نے“ذہنی تناؤ”کے موضوع پر ایک تحقیقی پریزنٹیشن پیش کیا جوکہ حاضرین اور مہمانوں نے بہت سراہا، اسی طرح آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے میوزیکل گروپ کے طلبہ نے خوب صورت روایتی موسیقی اور رقص سے سامعین کو محظوظ کیا۔
دوران تقریب طلبہ و طالبات میں اعزازی شیلڈ،سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے اور فینسی فاؤنڈیشن کی جانب سے آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین کو جدید لیپ ٹاپ کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔