امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جامعۃ المحصنات گولدورچترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا، طالبات کی چادر پوشی اور شیلڈز و دیگر انعامات سے بھی نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل ) جامعہ المحصنات گولدورچترال میں گزشتہ روز تکمیل بخآری و افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں امیر جماعت سراج الحق نے جامعۃ المحصنات گولدورچترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر عبد الاکبر چترالی ممبر سابق قومی اسمبلی امیر ضلع جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے بھی شرکت کی۔امیر جماعت جماعت نے حلقہ خواخیبر پختونخوا اور نائب قیمہ پاکستان ثمینہ سعید کو توسیعی منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی جس میں توسیعی منصوبے کا کام آغاز سے اختتام تک ثمینہ سعید کی زیر نگرانی کروایا مکمل کیا گیاتھا۔ اس موقع پر امیر جماعت سراج الحق نے خواتین و طالبات سے خصوصی خطاب فرمایا۔اس موقع پر انہوں نے محصنات کی طرف سے نسل نوکی تعمیر و تطہیر افکار کی جانے والی تربیتی علمی اور عملی خدمات کی حوصلہ افزائی کی۔
افتتاحی تقریب کے بعد تکمیل بخاری تقریب میں قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی نائب قیمات محترمہ سکینہ شاہدہ سعید ناظمہ صوبہ خیبر پختونخوا بلقیس مراد سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر، ناظمہ ضلع سمیرا تاج، عنایت جدون نیم قیمہ پاکستان، بلقیس مراد ناظمہ خواتین خیبر پختونخوا، مولانا خلیق احمد خان مہتمم جامعۃ المخصنات، پرنسپل ذکیہ منہاس جامعۃ المخصنات، مولانا جمشید احمد امیر ضلع لویر چترال اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی تمام شرکاء خواتین و طالبات سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ طالبات ہمارا سرمایہ ہیں جو اللہ کی زمین پر اسلامی نظام کا قیام کو اپنے لئے نصب العین مقرر کیا ہے۔اس موقع پر اہل فلسطین و غزہ سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ بعد ازاں انھوں نے طالبات کی چادر پوشی کی اور شیلڈز و دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا۔