گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلیٰ سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز گورنرہاؤس میں اقلیتی برادری کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں مکیش سنگھ، سردار پروندرسنگھ، چرن سنگھ، بشپ ڈاکٹرفلک شیر، پنڈت شکیل چند، وسیم اختردیگرشامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے گورنر اقلیتی برادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے خیرآباد میں شمشان گاٹ کیلئے روڈ کی تعمیرنو، صدر گوردوارہ کو دوبارہ کھولنے، بابا گورونانک کے جنم دن کے لئے دوبسیں مہیاں کرنے، وڈپگہ چرچ میں بجلی کامسئلہ حل حل کرنے، نکاح رجسٹرار کے لائسنس، عیسائی برادری کیلئے نئے قبرستان اوردیگر مسائل کے حل کیلئے گورنر سے درخواست کی جس پر گورنرنے بعض مطالبات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔ گورنرنے کہاکہ بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتاہوں اور اس سے پہلے بھی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ترجیحی بنیادوں پر اقلیتی برادری کودرپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتارہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، سمیت دیگر شعبہ جات میں اقلیتوں کے کردار کو کھبی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
علاوہ ازیں گورنر سے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے 15 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنر ہاوس میں ملاقات کی اور چترال یونیورسٹی میں فیکلٹی کی کمی، پشاوریونیورسٹی میں چترال کے طلباء کیلئے مخصوص نشستوں کی بحالی اور سیلاب زدہ طلبہ کیلئے فیس معافی سمیت مختلف امورتبادلہ خیال کیا۔ وفد کی سربراہی علی اکبر خان کررہے تھے جبکہ ثناء اللہ، آصف علی، احمد فراز، حمیداللہ اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنرنے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے معروضات غور سے سنیں اور اس ضمن میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دریں اثناء گورنرسے ہومیوہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے15 رکنی نمائندہ وفد نے بھی ڈاکٹر مجیب اللہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں حکیم عبدالرحمن، حکیم احسان اللہ اوردیگرشامل تھے۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے علاوہ سوات سے 10 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنرہاوس میں گورنر سے ملاقات کی اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ وفد میں محمد سلیم، احمد خان، فداخان، خان بادشاہ اوردیگر شامل تھے۔ گورنرنے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ #
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات